• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518 نئے کیسز سامنے آگئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 518 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 9273 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 518 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 1749772 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، جس میں سے اب تک 151352 پازٹیو کیسز ہوچکے ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق آج کورونا وائرس کے مزید 185 مریض صحتیاب ہوگئےجس کے بعد سندھ بھر میں اب تک 140997 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

آج کورونا کے باعث مزید 3 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2690 ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت 7665 مریض زیر علاج ہیں، جس میں سے 7328 مریض گھروں، 4 مریض آئسولیشن سینٹرز اور مختلف اسپتالوں میں 333 مریض زیر علاج ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 266 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اس وقت کورونا کے 32 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر کے 518 کورونا کیسز میںسے 409 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے،ضلع جنوبی کراچی میں 137، ضلع شرقی میں 137اور ضلع وسطی میں 42نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

کورنگی میں 54 ، ضلع غربی 9اور ملیر میں 30 مزید کیسز ظاہر ہوئےجبکہ حیدرآباد میں 26، بدین میں 1اور شہید بینظیرآباد میں3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مراد علی شاہ کے مطابق جامشورو میں2،سانگھڑ میں 3، جیکب آباد ، قمبر اور مٹیاری میں 2-2 نئے کیسز رپورٹ ہوئےہیں جبکہ کشمور اورشکارپور میں ایک ایک مزید کیس ظاہر ہوا ہے۔

لاڑکانہ،ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور نوشہروفیروز میں 4-4 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سکھرمیں 8 اور ٹنڈو محمد خان میں 6 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

خیرپور، سجاول، گھوٹکی میں 3-3 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں اور سجاول اور عمر کوٹ میں مزید ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تازہ ترین