• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کا بیرون ملک 4 نئے معاشی وزراء کی تعیناتی کا فیصلہ


وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نے بیرون ملک 4 نئے معاشی وزراء کی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے معاشی وزراء کی تعیناتی کا فیصلہ غیرملکی سرمایہ کاری لانے کے لیے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نئے معاشی وزیر انگلینڈ، امریکا، چین اور جاپان کے دارالحکومتوں میں تعینات کیے جائیں گے۔

لندن، واشنگٹن، بیجنگ اور ٹوکیو میں معاشی وزراء کی تعیناتی کے لیے سینئر بیورو کریٹس کے انتخاب کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


ذرائع کے مطابق حکومت نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ہے اور مختلف عہدوں پر تعینات گریڈ 20 اور21 کے قابل افسران کے نام مانگ لیے ہیں۔

حکومتی مراسلے میں معاشی وزراء کے طور پر قابل امیدواروں کی نامزدگیاں 30 نومبر تک فراہم کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امیدواروں کا انتخاب مسابقتی عمل سے ہوگا، انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی ان کا ٹیسٹ لے گا۔

ذرائع کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کا وفاقی حکومت کی کمیٹی انٹرویو لے گی۔

تازہ ترین