• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی آئی خان: نہر میں رکشہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی


ڈیرہ اسمٰعیل خان میں چنگ چی رکشہ نہر میں گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سی آر بی سی نہر سے 16 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ حادثے میں مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشہ نہر میں جاگرا تھا۔

ابتدائی ریسکیو آپریشن کے دوران دو بچوں اور ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا تھا۔

تاہم ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نہر میں تین لاپتہ افراد کے لیے ریسکیو آپریشن اب بھی جاری ہے۔

تازہ ترین