• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، چنگچی رکشہ نہر میں گرگیا، مرنے والوں کی تعداد 20 ہوگئی

ڈیرہ اسماعیل خان، چنگچی رکشہ نہر میں گرگیا


کراچی (ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)ڈیرہ اسماعیل خان کی سی آربی سی نہرمیں میں چنگچی رکشہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 20ہوگئی ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سی آر بی سی نہر سے 16 لاشیں نکالی گئی ہیں‘ مرنے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔گزشتہ روز 4 خواتیں کی لاشیں نکالی گئی تھیں اور 3 افراد کو زندہ نکالا گیا تھا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بدقسمت افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے ۔ 4خواتین کی اجتماعی نماز جنازہ آبائی علاقہ میں شاہ اجمل میں ادا کردی گئی۔ سانحہ جھنگی کے بعد خوشیوں کا گھر ماتم کدہ بن گیا اور چار جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔

تازہ ترین