• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سقوط ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک کی تقریب منعقد

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے زیر اہتمام یوم سقوط ڈیرہ اسماعیل خان و ٹانک کی مرکزی تقریب پریس کلب ملتان میں ہوئی جس کی صدارت چیئرمین رانا محمد فراز نون نے کی جبکہ مہمان خصوصی مہان سرائیکی دانشور و لکھاری جہانگیر مخلص تھے۔مقررین نے کہا کہ کہ ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کے اضلاع سرائیکی دھرتی کا اٹوٹ انگ ہیں، سرائیکی قوم ان اضلاع کے بغیر مجوزہ صوبہ سرائیکستان قبول نہیں کرے گی۔
تازہ ترین