• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے دفاتر میں سینیٹائزرز اور ماسک کا انتظام کیا جائے،آغا علی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا علی عباس نے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی اے ہیڈ آفس اور ٹاؤن پلاننگ ونگ میں ہر فلور اور استقبالیہ دفتر پر سینیٹائزرز اور ماسک کا انتظام کیا جائے، تا کہ آفس میں داخل ہونے والے تمام سائلین ہاتھوں کو سینیٹائز کر کے اور ماسک لگا کر آفس میں داخل ہوں، تمام فلورز پر ڈسٹ بن نصب کئے جائیں، انہوں نے آفس کی صفائی ستھرائی کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت کی، اور دفتر کے ٹوائلٹس کو بہتر کرنے اور ٹائلز لگانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ڈیجٹلائزیشن سٹاف کو ہدایت کی کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائیں تا کہ عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہ ملے۔
تازہ ترین