پشاور ( نیوزڈیسک) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے جاری مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے گڑھی کپورہ سب ڈویژن کے ٹیموں نے گیارہ کے وی بالاگڑھی فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کیا،کاروائی کے دوران 35 کنڈے ہٹائے گئے ،5ٹیمپرڈ میٹرکوتبدیل کیا گیا،17 میٹروں کو پولز پرشفٹ کیا گیا،طوروسب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی رورل 1 فیڈر کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 11 کنڈے ہٹائے گئے،3ٹیمپرڈ میٹرپکڑے گئے،4 صارفین کے پی وی سی کو باہرمنتقل کردیا گیا،تخت بائی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی تخت بائی فیڈر کے علاقوں میں دوران آپریشن 19 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا ،22 کنڈے ہٹائے گئے،پارہوتی سب ڈویژن کی ٹیموں نے پوہان فیڈر سے منسلک علاقوں میں 3 کنڈے ہٹائے ،10 ٹیمپرڈ میٹروں کو پکڑلیا گیا اور ان کو بتدیل کردیا گیا، گوجرگڑھی سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی سلیم خان فیڈر سے منسلک بجوڑی کلی ،شہیدآباد میں 4 کنڈے ہٹائے ،5 خراب میٹروں کو تبدیل کیا گیا،4 صارفین کے پی وی سی کو گھروں سے باہرمنتقل کیا گیا،لوند خوڑ سب ڈویژن کی ٹیموں نے گیارہ کے وی عمرآباد فیڈر سے منسلک علاقوں پل کلے،داود خان کلے،موتی بانڈا، کے علاقوں میں 12 کنڈے ہٹائے ،7 باڈی ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،3 غیرقانونی کنکشنوں کو منقطع کیا گیا