• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداروں کو لڑانے والوں کی رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اداروں کو آپس میں لڑانے والوں کی رپورٹ پبلک کی جانی چاہیے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر انکوائری کے احکامات دیے۔

انہوں نےکہا کہ آئی جی سندھ کے معاملے پر اداروں کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جارہی تھی، جس پر بلاول بھٹو نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔


وزیراعلیٰ سندھ نے سرکلر ریلوے منصوبہ ناکام ہونے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ سرکلر ریلوے منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، کراچی کو لاہور کی طرز پر اورنج ٹرین کا منصوبہ دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انسداد تجاوزات آپریشن سے قابل ذکر فائدہ نہیں ہوگا، ہمیں شہر قائد میں ماڈل سسٹم بنانا چاہیے۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ضلع کشمور میں بے امنی تھی افسران کے تبادلے کے بعد وہاں فرق آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے حالات انتہائی خراب ہیں، لاک ڈاؤن سمیت کوئی بھی فیصلہ ماہرین کی رائے کے بعد کیاجائے گا۔

تازہ ترین