کراچی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے دل کا معائنہ کروایا۔ اسپتال میں طبی معائنے کےلیے آمدکے موقع پر نوازشریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور صاحبزادے حسین نواز بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہےکہ اسپتال میں نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیاگیا ہے اور جلد ہی وہ دوبارہ اسپتال جائیں گے۔ ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزید طبی معائنہ اور مشاورت بھی شیڈول ہے۔