کوئٹہ ( آئی این پی ) کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر اقبال کاسی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری علی احسن بگٹی نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ بلوچستان کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے اور عدلیہ کی آزادی کے لئے کوئٹہ کے وکلاء کی قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ، شہید ہونے والے کے نقش قدم پر چل کر ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سریاب بار کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 8اگست 2016کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں وکلاء پر خود کش حملہ کیا گیا جس میں ہمارے سینئر وکلاء شہید ہوگئے اس کے علاوہ بھی وکلاء نے ہمیشہ عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہد کی ہے بلکہ شہداء کے نقش قدم پر چل کر وکلاء کے حقوق اور بلوچستان کے مفادات کے تحفظ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، وکلاء برادری نے جس اعتماد کا اظہار ہم پر کیا ہے اس پر نہ صرف ان کے شکرگزار ہیں بلکہ ان کے اعتماد کو کسی بھی قیمت پر ٹھیس نہیں پہنچایاجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وکلاء کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے جن کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔