ملتان (سٹاف رپورٹر) نیازی حکومت جتنی مرضی رکاوٹیں ڈال لے پی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی ہو گا، (ن) لیگ بھرپور انداز میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کر ے گی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی، شیخ طارق رشید، سید جاوید علی شاہ، سید مجاہد علی شاہ، عبد الغفار ڈوگر ،مہدی عباس لنگاہ، رانا طاہر شبیر، شہزاد مقبول بھٹہ، منیر اختر لنگاہ ودیگر نے پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری شیخ اطہر ممتاز کی رہائش گاہ بہادر پور بوسن روڈ پر ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسہ کی تیاریوں کے سلسلے میں خطاب کے دوران کیا، اجلاس میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے سلسلے میں مختلف کمیٹیوں کے تشکیل دیئے جانے کے بھی معاملات بھی زیر بحث آئے، مخدوم جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے زراعت کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، پی ڈی ایم کا ملتان میں جلسہ تاریخ ساز ہو گا، عوام موجودہ حکومت کی عوام کش پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں اور حکمرانوں کو ایوانوں سے باہر دیکھنا چاہتے ہیں۔