• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: خاتون سے اجتماعی زیادتی، 5 ملزمان گرفتار


پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار بننے والی خاتون کی میڈیکل رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔

متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہےکہ ملزم سے دوستی تھی، ملزم نے اپنی والدہ سے ملانے کے لیے گاؤں بلایا اور دوستوں کے ساتھ مل کر ہوس کا نشانہ بنایا۔


خاتون کے مطابق ملزمان کی جانب سے اسے گوجرانوالہ کے گاؤں دو برجی ورکاں میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

تازہ ترین