سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 12599 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جسکے نتیجے میں 979 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 1773517 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس طرح اب تک صوبے میں153051 کورونا وائرس کے کیسز ہوچکے ہیں۔ جبکہ آج کورونا کے مزید 314 مریض صحتیاب ہوگئے۔
انھوں نے کہا کہ ابتک 141760 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 14 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا وائرس کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2718 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس وقت 8573 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 8149 مریض گھروں اور 5 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 419 مریض زیرعلاج ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ 339 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 36 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 979 کورونا کیسز میں سے 789 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ ضلع شرقی میں 311 ، ضلع جنوبی میں 222، ضلع وسطی میں 89، کورنگی میں 74 ، ملیر میں 70 اور ضلع غربی میں 23 مزید کیسز ظاہر ہوئے۔
صوبے کے دیگر اضلاع حیدرآباد 74، گھوٹکی اور جامشورو میں7 - 7 کیسز، سانگھڑ اور ٹنڈومحمد خان 6 - 6 کیسز، لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد4 - 4 کیسز، سکھر اور ٹھٹھہ5 - 5، بدین اور عمرکوٹ 2 - 2 کیسز، دادو، جیکب آباد، قمبر، کشمور اور نوشہروفیروز میں1-1 کیسز سامنے آیا ہے۔