• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت محمود کا مریم نواز کے انٹرویو پر طنزیہ ردِعمل


وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے مریم نواز کے فوج سے بات کرنے کے بیان پر طنزیہ انداز میں ردِعمل دیا ہے اور کہا ہے کہ دیکھ لو اب سب ٹھیک ہوگیا۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ فوج سے بات ہوسکتی ہے اگر موجودہ حکومت گھر جائے تو۔ 

مریم نواز کے اس بیان پر طنزیہ ردِ عمل دیتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ’پہلے فوج منتخب حکومت کو گھر بھیجے، پھر فوج ہم سے بات کرے، پھر فوج ہمیں حکومت دے، اس کے بعد فوج اپنا کردار اگلے 5 سال کے لیے ختم کردے، اس کے بعد فوج پھر ہمیں حکومت دے اور اداروں کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔‘


انھوں نے ردِ عمل میں یہ بھی کہا کہ ’سن لو سارے کان کھول کے، ابھی ٹھیک ہوگیا۔‘

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ فوج سے آئین کے دائرے میں بات ہو سکتی ہے لیکن عوام کے سامنے، چھپ چھپا کر نہیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مذاکرات کے آغاز پر غور کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین