• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے دو ٹو ک کہہ دیا سلیکٹڈ منظور نہیں، عظمیٰ بخاری

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ گلگت سے اسلام آباد اور لاہور تا کوئٹہ صرف ایک آواز ہے، کہ ووٹ کو عزت دو اور عزت لو  کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، مریم نواز نے دو ٹو ک کہہ دیا ہے کہ سلیکٹڈ منظور نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق اعوان کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق کا رونا دھونا ثابت کر رہا ہے کہ مریم نواز کا بیانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔


رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ عوام کے سامنے اس حکومت کے جانے کے بعد بات ہوگی، عمران خان نے اداروں کو نہیں اپنی حکومت مضبوط کرنے کی ناکام کوشش کی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز گل نے آپ کے فراڈ کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم کب تک دوسرے کے کندھے استعمال کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین