• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول اور مریم کا لہجہ تبدیل کیا تحریک چلے گی؟ اہم حقائق آج ”جیو پاکستان“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز)گلگت بلتستان انتخابات بس ایک دِن دور ہیں جہاں روایت سے زیادہ سخت مقابلے کی توقع ہے۔ دوسری طرف بلاول کے بعد مریم نواز کا لہجہ بھی بدل رہا ہے۔ لہٰذا پی ڈی ایم کی تحریک اب آگے چلے بھی تو کیوں؟۔ اِس حوالے سے جمعہ کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں اہم گفتگوہوگی۔ ”کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کیا پھر اسکول بند ہوں گے؟۔ حکومت کو اہم فیصلے جلد کرنے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں طالبات سے ہراسانی کی شکایات بڑھ رہی ہیں اور یہ مسئلہ بہت سنگین ہے اور قلندرز، کنگز، زلمی یا سلطان ”پاکستان سپر لیگ“ کا تاج سجانے کو سب ہیں تیار“۔ پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مارننگ شو کے مختلف سیگمنٹس میں یہ تمام موضوعات بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔ ”جیو پاکستان“ صبح 9 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔ میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ ہیں۔

تازہ ترین