• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی ریفرنس، شاہد خاقان مفتاح اسماعیل و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 16 نومبر کی تاریخ مقرر

ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 16 نومبر کی تاریخ مقرر


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 16 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے، عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور ریفرنس میں نامزد دیگر ملزمان کو 16 نومبر کو طلب کر لیا ہے، گزشتہ روزسماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی ، مفتاح اسماعیل اور دیگر ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں عدالت میں پیش کی گئیں جو عدالت نے منظور کر لیں،بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اپنایا کہ نیب کے مطابق اب بھی منصوبے سے قومی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے۔

تازہ ترین