اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اٹارنی جنرل خالد جاوید کی سربراہی میں قائم حکومتی ٹیم نے کراچی میں خوفناک اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے مقدمہ سے متعلق چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجاز الاحسن کو ان چیمبر بریفنگ دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بریفنگ گزشتہ روز ججز بلا ک کے کانفرنس روم میں دی گئی جس میں اٹارنی جنرل کی سربراہی میں حکومتی ٹیم کے رکن وزیر منصوبہ بندی اسد عمر ، وزیر توانائی عمر ایوب،وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پاور ڈویژن تابش گوہر ، چیئرمین نیپرا، سیکرٹری پاور ڈویژن ، سیکرٹری پٹرولیم ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ سمیت کے الیکٹرک کے سی ای او شریک ہوئے ۔