• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ٹانگوں اور چھوٹی ناک والی مچھلی دریافت


ماہرین نے سطح آب میں رہنے والی چار ٹانگوں والی مچھلی دریافت کرلی۔

ماہر بحری امور مکی چارٹیرس نے وسطی امریکا میں واقع کینبیریا کے سمندر میں چھوٹی ناک اور چار ٹانگوں والی مچھلی دیکھی جو گہرے سمندر میں موجود زمین پر پیروں کی مدد سے چل رہی تھی۔

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے تو اس مچھلی کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے تھے مگر پھر انہوں نے اس کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں تاکہ وہ اس کے بارے میں‌ سب کو بتاسکیں۔

چارٹیرس کا کہنا تھا کہ میں نے اس مچھلی کو خود چلتے ہوئے دیکھا، وہ تیراکی بھی کررہی تھی اور جب تھک جاتی تو زمین پر جاکر ٹانگوں سے چلنے لگتی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ تیراکی کے مقابلے میں آہستہ چل رہی تھی۔

ماہرین نے اس مچھلی کی دریافت کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی غیر معمولی قسم ہے کیونکہ اب تک ایسی کوئی قسم سامنے نہیں آئی تھی۔

تازہ ترین