• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ منشیات کیس کی تحقیقات  کے سلسلے میں بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ارجن رامپال سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے آفس میں پوچھ گچھ جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ارجن رامپال بالی وڈ منشیات کیس کی تحقیقات میں تفتیش کے لیے ممبئی میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں اُن سے این سی بی کے افسران پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب ارجن رامپال کی گرل فرینڈ گیبریلا ڈیمٹریڈس سےدو روز قبل یعنی بدھ کے روز مرکزی ایجنسی نے منشیات کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی تھی۔

خیال رہے کہ پیر کے روز نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے ارجن رامپال کے گھر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے بعد اُن کے گھر کی تلاشی لی گئی۔

ارجن رامپال سے قبل بالی وڈ کے پروڈیوسر فیروز کی اہلیہ کو گرفتار کیا گیا تھا کیونکہ انسداد منشیات ایجنسی کے چھاپے کے دوران اُن کے گھر سے مبینہ طور پر 10 گرام چرس برآمد ہوئی تھی۔

این اسی بی کی جانب سے منشیات کیس اُس وقت شروع کیا گیا جب رواں سال سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد منشیات سے متعلق کچھ واٹس ایپ چیٹس منظر عام پر آئیں۔

اس کیس میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے جن بالی وڈ اداکاروں کے خلاف تحقیقات کی تھی اُن میں صف اول اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور اُن کی مینیجر کریشمہ پرکاش، کرن جوہر، ریا چکرورتی، سارہ علی خان اور شردھا کپور سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

تازہ ترین