• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفان محسود سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے


جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے عرفان محسود پش اپس کے سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے۔

عرفان محسود نے 2 انگلیوں پر 100پاونڈ وزن کے ساتھ 16 پش اپس لگائی اور پش اپس کاسب سے مشکل اپنا ہی ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔


عرفان محسود کے 37ویں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق کردی گئی، عرفان محسود نےاس سے قبل 12 پش اپس کاورلڈ کا ریکارڈ بنایا تھا۔

پاکستانی ایتھلیٹ عرفان محسود نے 14 اگست کو ریکارڈ اٹیمپٹ کیا تھا عرفان محسود بھارت، امریکا، عراق، برطانیہ، فلیپائن، اٹلی کے ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ عرفان محسود متعدد بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور مزید ریکارڈز بنا کر ملک کا نام روشن کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

تازہ ترین