• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما لیکس پر اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر آگے بڑھیں،یوسف رضا گیلانی

لاہور(آئی این پی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ  پاناما لیکس پر نوازشریف کے گھر کے باہر دھرنا د ینے کے حامی نہیں مگر پنا ما لیکس کے معاملے پر پیپلز پارٹی کی قیادت عوامی توقعات کے مطابق فیصلہ کرے گی، پیپلز پارٹی ایک  حقیقی اپوزیشن جماعت ہے اورہمارا موقف ہے کہ کسی کے گھر کا گھیراو نہیں ہونا چاہیے پنا ما  لیکس پر اپوزیشن جماعتوں کو متحد ہوکر آگے بڑھنا چاہیے‘ مومن کا ضمیر جلدی جاگ جاتا ہے لیکن پاک سرزمین پارٹی نے ضمیر جگانے میں بہت دیر کردی ہے ‘جب تک عوام مطمئن ہیں (ن)  لیگ کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں مگر عوام حکمرانوں سے سخت ما یو س ہو چکے ہیں ‘چھوٹو گینگ سمیت پنجاب  میں تمام دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کر نا ہوگا ‘دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک  فوج کےساتھ کھڑے ہیں ۔ وہ  پیپلز پارٹی کی صوبائی کا وٗ نسل کے عہدیداروں کے اعزاز میں  منعقد ہ تقر یب کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر  پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر  میاں منظور احمد وٹو ،لاہور کی سابق صدر ثمینہ خالد گھر کی اور راجہ عامر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ یو سف رضا گیلا نی نے کہا کہ چھوٹو گینگ نے پنجاب حکومت کی نااہلی پر مہر لگادی ہے پنجاب حکومت 8 سال میں چھوٹو گینگ کا خاتمہ نہیں کرسکی۔ 
تازہ ترین