• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 1700 نئے ویکسینیٹرز کی بھرتی

پنجاب کی صحت کی وزیر ڈاکٹریاسمین راشد کہتی ہیں کہ صوبے میں 1700نئے ویکسینیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے۔

لاہور میں وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جون 2021ء تک امیونائزیشن کوریج کو 90 فیصد تک پہنچانے کا حکم دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں بتایا کہ پنجاب میں 1700نئے ویکسینیٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے، یہ ویکسینیٹرز 2014ء کے بعد پہلی بار بھرتی کیئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں دسمبر 2020ء کے آخر تک مزید 1000 ویکسینیٹرز بھرتی کر لیے جائیں گے۔


وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں ہدایت کی کہ امیونائزیشن کی کمی کو پورا کرنے کیلئے گھر گھر کا سروے کیا جائے۔

تازہ ترین