عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) کی جانب سے پنجاب کو 6 بائیو سیفٹی کیبنٹ فراہم کر دی گئی ہیں۔
صوبائی وزیر برائے صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے عالمی ادارہ صحت سے ملنے والی 6 بائیو سیفٹی کیبنٹ وصول کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کی سرکاری لیبز میں بائیو کیبنٹس استعمال کی جائیں گی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ایک بائیوسیفٹی کیبنٹ سے یومیہ 6 سو سے زائد تشخیصی ٹیسٹ کیے جاسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کاساتھ دیا ہے، تمام بائیو سیفٹی کیبنٹس کو بی ایس ایل لیول تھری لیبز میں نصب کیاجائے گا۔
یاسمین راشد کا بتانا تھا کہ اس وقت 16سرکاری جدید لیبز کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کر رہی ہیں اور پنجاب میں سرکاری و غیر سرکاری طور پر 50 سے زائد لیب ٹیسٹ کر رہی ہیں۔