پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا کردار ’خواہ مخواہ‘ کا ہے، انہیں کوئی پوچھتا بھی نہیں ہے۔
سوات میں جلسے سے خطاب کے دوران مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں ان کے کمرے کا دروازہ توڑا گیا، کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار اور آئی جی کو اغوا کیا گیا تو اُن کو پتا ہی نہیں تھا کہ ملک میں کیا ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل اور ساری بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کو گھر بھیجو، ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو ان کا اختیار واپس کیا جائے۔