پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کی ساری بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے، جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی اور منصوبہ بناتے ہيں کہ ن لیگ کو کیسے کنٹرول کرنا ہے۔
سوات میں جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے لگ گئے لیکن ان کی بس نہیں چلی۔
مریم نواز نے کہا کہ بی آر ٹی کی بس اس جعلی اور سلکیٹڈ حکومت کی طرح چلنے سے انکاری ہے، سلیکٹڈ نے ملک کے امن کو بھی داؤ پر لگادیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسخروں کی حکومت نواز شریف کے بیانیے کے بوجھ تلے دب چکی ہے، بس ریت کی دیوار کو ایک دھکا لگانے کی ضرورت ہے۔