• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، بنوں اور گومل میڈیکل کالجز کے ہاسٹلز بند

خیبر پختونخوا کے بنوں میڈیکل کالج کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہاسٹل بند کردیا گیا۔ دوسری جانب گومل میڈیکل کالج کے گرلز ہاسٹل کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق بنوں میڈیکل کالج کے طالب علم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ہاسٹل بند کردیا گیا۔


اسی طرح گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسمعیل خان کا گرلز ہاسٹل بند کردیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق چیف پرووسٹ آفس نے ایم بی بی ایس کی طالبات کو آگاہ کردیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ہاسٹل کو 24 گھنٹوں کے اندر خالی کرایا جائے، ہاسٹل کے اندر داخلے کی اجازت منفی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پر دی جائے گی۔ ہاسٹل میں جانے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

تازہ ترین