• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٸرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فاٸرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی برادری کب جاگے گی۔ 


مودی اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے خطے کے امن کو داٶ پر لگا رہے ہیں۔ عالمی برادری مودی کو پٹہ ڈالے، پاکستانیوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے کہ بھارتی فوج کی فاٸرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقين سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ شہدا کی قربانیاں راٸیگاں نہیں جائیں گی۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستانی قوم اور کشمیری عوام متحد ہیں۔

تازہ ترین