• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی: اسپورٹس بورڈ پنجاب کا سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کا فیصلہ

اسپورٹس بورڈ پنجاب نے ہاکی کے کھلاڑیوں کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں جدید خطوط پر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اسپورٹس بورڈ پنجاب کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عدنان ارشد اولکھ سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔

پی ایچ ایف کے وفد میں سیکریٹری آصف باجوہ اور ہیڈ کوچ خواجہ جنید شامل تھے۔


ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب عدنا ن ارشد اولکھ نے بتایا کہ ہاکی کے کھلاڑیوں کے لئے سینٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 2024 کے لیے نئے کھلاڑی تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جو 3 سال پر محیط ہوگا۔

پہلے تین سالہ فیز میں 13 سے 18 سال کے 60 کھلاڑی شامل ہوں گے، کوچنگ کیمپ، ٹریننگ آف دی ٹرینر، اسکول ہاکی، ٹورنامنٹس اور فٹنس کیمپ لگائے جائیں گے۔

بائیو مکینک لیب، فزیو، نیوٹریشن، اسپورٹس میڈیسن، ویڈیو اینالسز لیب منصوبے میں شامل ہیں ۔

سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ا سپورٹس بورڈ پنجاب کے ساتھ مل کر ہاکی کو عروج پر پہنچانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

تازہ ترین