• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم ختم، کل فیصلے کا دن، سب کامیابی کے دعویدار

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)گلگت بلتستان انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سکیورٹی و دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24میں سے23 عام نشستوں پرکل 15 نومبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے سیاسی مہم کا وقت ختم ہوگیا ہے، انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں نے تمام انتخابی سرگرمیاں ختم کر دی ہیں ۔

تمام امیدوارکامیابی کے دعوے کررہے ہیں،اتوار کو 23 نشستوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ایک حلقے(گلگت تھری) میں پی ٹی آئی کے امیدوار کے انتقال کے باعث اس حلقے میں ووٹنگ 23 نومبر کو ہو گی۔ 

1234 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز میں سے 339 کو حساس اور 415 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ 

انتخابی عمل کے دوران ڈیوٹی کیلئے پنجاب سے 3 ہزار پولیس اہلکار، خیبر پختونخوا 2 ہزار، سندھ 5 سو اور بلوچستان سے 2 سو پولیس اہلکار گلگت بلتستان پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین