ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں بھرتیوں کے دوران میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے اس بات کی پوری کوشش کی جارہی ہے کہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو، یہ بات انہوں نے بھرتیوں کے سلسلہ میں ریویو بورڈ میں اعتراض داخل کرنے والے 200 امیدواروں کی چھاتی کی پیمائش اور دوبارہ دوڑ کے موقع پر کہی، انہوں نے بتایا کہ 10 خواتین اور190 مرد امیدواروں نے اعتراضات کئے تھے، ان کی دوبارہ چھاتی کی پیمائش اور دوڑ میں 20 مرد امیدواروں اور ایک خاتون نے کامیابی حاصل کی۔