امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں 1994میں الیکشن فراڈ سے متعلق شائع خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بلکل یہ ہی ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ امریکی جج نےبہت ہمت کی تھی۔
شائع خبر میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ریاست پنسلوانیا میں جج نےفیصلے میں ڈیموکریٹک کامیاب امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو لوزر قرار دیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کلیرنس سی نیوکومر نے ڈیموکریٹ امیدوار ولیم جی اسٹنسن کو الیکشن فراڈ میں ملوث قراردیا تھا۔
اس سے قبل ٹرمپ نے الزام عائد کیا تھا کہ ’انتخابی سامان مہیا کرنے والی ایک کمپنی نے ان کے 2 اعشاریہ 7 ملین ووٹس ڈیلیٹ کردیے اور ریاست پنسلوانیا سمیت کئی ریاستوں میں سیکڑوں ووٹوں کو بائیڈن کے حق میں منتقل کردیا گیا ہے۔‘
خیال رہے کہ امریکی صدراتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کو حاصل الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 217 ہوگئی ہے جبکہ نومنتخب صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 279 بتائی جارہی ہے۔