• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان زندگی کے کس مرحلے پر پہنچ گئی ہیں؟

گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر بالی وڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان نے کہا ہے کہ اب اُن کا دل وہی چاہتا ہے جو اللّہ تعالیٰ چاہتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ثناء خان نے اپنی ایک بوم رینگ ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں اُنہوں نے سفید رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جبکہ سفید دوپٹے سے حجاب بھی کیا ہوا ہے۔


ثناء خان نے انسٹاگرام پر بوم رینگ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اب اپنی زندگی کے اُس مرحلے پر آپہنچی ہوں جہاں میرا دل بھی وہی چاہتا ہے جو میرا  اللّہ چاہتا ہے۔‘

سابقہ بھارتی اداکارہ نے زندگی کے اس مرحلے پر پہنچنے پر اللّہ تعالیٰ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ثناء خان کی اس پوسٹ کو اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور صارفین اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

رخسار نامی صارف نے کمنٹ سیکشن میں کہا کہ ’ماشاءاللّہ میڈم، ہم آپ سے بےحد متاثر ہورہے ہیں، اللّہ آپ کی ہر جائر دُعا قبول فرمائے آمین۔‘

واضح رہے کہ بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ اپنی زندگی انسانیت کی خدمت میں اور اللّہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گُزاریں گی۔


ثناء خان نے ماڈلنگ، ڈانس اور اداکاری سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، اُنہوں نے سال 2012 کے بگ باس سیزن 6 میں بھی حصہ لیا تھا جہاں سےاُنہیں شہرت ملی تھی۔

ثناء خان کی مشہور بالی وڈ فلموں میں جے ہو، وجہ تم ہو، ممبےٹو گوا، ہلّا بول اور ٹوائلٹ شامل ہیں۔

تازہ ترین