• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساڑھے 3ہزار PIA ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ تیار

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے ساڑھے 3 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کامنصوبہ تیار کر لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت فارغ کیا جائے گا۔

اس رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے لیے 12 ارب 87 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضا کارانہ اسکیم کے تحت ملازمین کو بقایاجات ڈھائی سال میں ملیں گے۔

پی آئی اے کے 3500 ملازمین فارغ کرنے سے سالانہ 4 ارب 20 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ اس رضا کارانہ اسکیم کا منصوبہ منظوری کے لیے ای سی سی اور وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔


ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مشیرِ خزانہ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس 16 نومبر کو طلب کیا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ ای سی سی کی جانب سے پی آئی اے کے ملازمین کی فراغت کے منصوبے پر غور کرنے کیا جائے گا۔

تازہ ترین