• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس

بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر کا نوٹس لے لیا۔

ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کورونا ٹیسٹنگ کے نتائج میں تاخیر پر متعلقہ ذمے داروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایک بیان میں صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نے کہا کہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج میں تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی تمام تر توجہ کوویڈ-19 کے تدارک پر ہے، ایسے حالات میں کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں۔

ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے ہدایت کی کہ کورونا ٹیسٹ کے نتائج کے اجراء میں تاخیر کی شکایات کا فوری تدارک کیا جائے۔

انہوں نے یہ ہدایت بھی دی کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی استعداد کار میں اضافہ کیا جائے اور نتائج کے بروقت اجراء کو یقینی بنایا جائے۔

بلوچستان کی پارلیمانی سیکریٹری برائے صحت نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کوویڈ ٹیسٹ میں اضافہ کرکے کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کیا جائے۔

تازہ ترین