• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی فوج کے ہاتھوں مالی میں القاعدہ کا جنگجو ہلاک

پیرس(آئی این پی)افریقی ملک مالی میں تعینات فرانسیسی فوجی دستوں نےایک اہم القاعدہ کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔با اگ موسیٰ نامی جنگجو کی ہلاکت کو فرانس کی انسداد دہشت گردی کی لڑائی میں بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف مالی میں ہی فرانسیسی دستوں نے ایک الگ آپریشن میں مزید تیس شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دونوں کارروائیاں رواں ہفتے کے دوران کی گئیں تاہم ان کی تفصیلات جمعے کو جاری کی گئیں۔
تازہ ترین