وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہبازگِل کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے اکتوبر تک 15 ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی پی) کے مطابق اس سال 15ہزار نئی کاروباری کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ رواں سال کمپنیوں کی رجسٹریشن میں صرف ستمبر میں پچھلے سال کی نسبت 69 فیصد اضافہ ہوا۔
شہبازگِل نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ خوش آئند تبدیلی کاروبار سے متعلق حکومتی قوانین میں نرمی اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کی وجہ سے ممکن ہوئی۔