• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ان شاء اللّٰہ حکومت کو گھر جانا ہی پڑے گا، مریم نواز


پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ حکومت کو گھر تو جانا ہی پڑے گا۔

مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب سلیکٹڈ ہوں تو محض جلسوں سے ان کی ٹانگیں کانپنے لگ جاتی ہیں، جلسے پہلے بھی ہوتے آئے ہیں اور ان شاء اللّٰہ ملتان کا جلسہ بھی مقررہ وقت پر ہوگا۔

مریم نواز نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو اتنا خوف ہے کہ ہر جلسے سے پہلے رہنماؤں پر کریک ڈاؤن شروع ہوجاتا ہے، کٹھ پتلی اور سلیکٹڈ حکومت جتنےاوچھے ہتھکنڈے استعمال کر لے کارکنوں کے جذبے پست نہیں کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عبدالغفار ڈوگر کا جرم یہ ہی ہے کہ وہ نوازشریف صاحب کے بیانیے کا علم بلند کیئے ہوئے ہیں۔

مریم نواز کا اپنے والد، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف سے متعلق کہنا ہے کہ جب نواز شریف کی طرح عوام کا منتخب وزیرِ اعظم ہو تو 126 دن کا دھرنا بھی ناکام ہوتا ہے۔

تازہ ترین