پاکستان انڈر 19 خواتین کبڈی ٹیم ایشیا کپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد ایران سے لاہور پہنچ گئی۔ کھلاڑیوں کا استقبال کرنے نہ تو کوئی حکومتی عہدیدار ایئرپورٹ آیا اور نہ ہی اسپورٹس بورڈ نے لفٹ کرائی۔
چودہ رکنی ویمن کبڈی ٹیم رات گئے لاہور پہنچی۔ کپتان حزیمہ سعید کا کہنا تھا کہ ٹیم بہت اچھا کھیلی حکومت دیگر کھیلوں پر تو زیادہ توجہ دیتی ہے لیکن خواتین کبڈی کو نظر انداز کرتی ہے۔
ٹیممنیجر رمضان گھمن کا کہنا تھا کہ ٹیم نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں شاندار نتائج دیئے ہیں لیکن ا سپورٹس بورڈ نے تعاون نہیں کیا ۔
عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والی ان کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے نہ تو کوئی حکومتی عہدیدار ایئرپورٹ آیا اور نہ ہی اسپورٹس بورڈ نے لفٹ کرائی۔