امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ کی نمازِ جنازہ کے بعد تدفین کر دی گئی۔
امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے لوئر دیر میں اپنی والدہ کی نمازِ جنازہ خود پڑھائی جبکہ نمازِ جنازہ میں سینیٹر مشتاق احمد خان، پروفیسر ابراہیم سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ امیرِجماعت اسلامی سراج الحق کی والدہ گزشتہ روز دیر کے علاقے ثمر باغ میں انتقال کر گئی تھی۔
امیرِ جماعتِ اسلامی سینیٹر سراج الحق کی والدہ کچھ عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھیں۔