• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 942 نئے مریضوں کی تشخیص، 9 کا انتقال ہوا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 11353 نمونے ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 942 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 1808831 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں ابتک 155680 کیسز ہوچکے ہیں، آج کورونا کے مزید 290 مریض صحتیاب ہوگئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ابتک 142707 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 9 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 2747 ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 10226 مریض زیر علاج ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ 9721 کورونا کے مریض گھروں اور 6 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرِ علاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 499 مریض زیرِ علاج ہیں۔


انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 379 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، اسوقت کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر کے 942 کورونا کیسز میں 624 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں ضلع شرقی میں 234، جنوبی کراچی میں 196، ضلع وسطی میں 65، ضلع غربی 60، کورنگی میں 47 اور ملیر میں 22 کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ 

جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 121، قمبر میں 24، جامشورو میں 21، بدین میں 18، سکھر میں 14، شہید بینظیر آباد میں 13، جیکب آباد میں 10، گھوٹکی میں 8، عمرکوٹ میں 9، لاڑکانہ اور شکارپور میں 6 - 6، مٹیاری اور ٹنڈوالہیار میں 5 - 5، ٹنڈو محمد خان میں 4، کشمور، میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں 2 - 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

اسی طرح تھرپارکر اور سانگھڑ میں ایک ایک مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کا واحد حل احتیاط ہے۔ انھوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ  ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

تازہ ترین