• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکیسن تیار ہوگئی، زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائے گی



کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے مالک کا دعویٰ ہے کہ کورونا وائرس کی ویکیسن تیار ہوگئی ہے، زندگی اگلے موسمِ سرما تک معمول پر آجائے گی۔

کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے والی کمپنی کے بانی نے کہا کہ بیماری کے خلاف ویکسین کا موثر استعمال 2021 کے موسم گرما سے شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بعد لوگوں کے درمیان وائرس کی منتقلی کا خطرہ کم ہوجائے گا، انہیں امید ہے کہ وائرس کی ایک سے دوسرے کو منتقلی اب سے آدھی رہ جائے گی۔


برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی ویکیسن کے نوّے فیصد سے زیادہ ٹرائل کامیاب رہے ہیں، اس ویکسین کو چھ ملکوں میں 43 ہزار افراد پر آزمایا گیا۔

برطانیہ ویکسین کی تین کروڑ خوراک کا آرڈر دے چکا ہے، جبکہ اس سال کے آخر تک مزید ایک کروڑ آرڈر متوقع ہیں۔

تازہ ترین