• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے 13 لاکھ 18 ہزار ہلاکتیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 کروڑ 43 لاکھ 44 ہزار 494 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 13 لاکھ 18 ہزار 452 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 51 لاکھ 47 ہزار 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 155 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 کروڑ 78 لاکھ 78 ہزار 300 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 51 ہزار 256 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 26 ہزار 218 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 40 لاکھ 83 ہزار 931 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 20 ہزار 415 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 68 لاکھ 91 ہزار 31 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 29 ہزار 674 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 88 لاکھ 14 ہزار 902 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 65 ہزار 673 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 48 ہزار 959 تک جا پہنچی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 44 ہزار 246 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 19 لاکھ 54 ہزار 599 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 32 ہزار 834 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 19 لاکھ 3 ہزار 253 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 40 ہزار 769 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 92 ہزار 608 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 51 ہزار 766 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 13 لاکھ 44 ہزار 356 ہو چکے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 35 ہزار 307 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 13 لاکھ 4 ہزار 846 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 33 ہزار 829 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 11 لاکھ 91 ہزار 4 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اضافے کے ساتھ اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر آ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 44 ہزار 683 ہو گئی جبکہ کیسز 11 لاکھ 44 ہزار 552 ہو گئے۔


سعودی عرب اسی فہرست میں 29 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 641 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 52 ہزار 950 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 61 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 338 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب کورونا کیسز اور اس سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں یہ 28 ویں نمبر سے 27 ویں پر آگیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 56 ہزار 904 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 141 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 26 ہزار 538 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 377 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 23 ہزار 225 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین