پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مریم نواز نے اسکردو سے اسلام آباد واپسی پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی اسکردو میں طبعیت خراب ہونے پر واپس اسلام آباد آگئے تھے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ ٹیسٹ کروانے کے بعد مریم نواز دوبارہ گلگت کے دورے پر روانہ ہوئیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر عالمگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں، وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مریم نواز کے ہمراہ گلگت بلتستان میں تھے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ گلگلت کی انتخابی مہم چھوڑ کر لاہور پہنچ گئے۔
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر شریف میڈیکل سٹی میں زیر علاج ہیں، ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے ہیں۔