آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ ربیع الثانی1442ھ 29؍ نومبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے سی ای او پی آئی اے کی ملاقات

قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارشد ملک نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کرکے حادثے کے بعد سے اب تک کے اقدامات پر بریفنگ دی، جبکہ ملاقات میں ابھی تک بچے ہوئے سامان کی حوالگی پر گفتگو بھی کی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی ای او کی لواحقین سے ملاقات میں  انشورنس کلیم کی رقم 1 کروڑ سے بڑھا کر 5 کروڑ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ کلیم کی رقم بڑھانے کے لیے انشورنس کمپنی سے دوبارہ بات کی جائیگی۔

ارشد ملک نے کہا کہ حادثے کے باعث زمین پر ہوئے نقصانات کی ادائیگی کردی ہے۔


انہوں نے کہا کہ لواحقین جانشینی سرٹیفیکیٹ جلد جمع کروائیں، تاکہ انشورنس کی ادائیگی ہوسکے۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے تمام ملکی قوانین کا احترام کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید