• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،اسلام آبادسمیت کئی شہروں میں بارش،پہاڑوں پر برفباری،آسمانی بجلی،کرنٹ سے6جاں بحق

اسلام آباد، لاہور،کوئٹہ ،سوات (نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں اتوار کے روز تیز ہوائوں کیساتھ موسم سرما کی پہلی طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے ۔پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے او ر کرنٹ لگنے سے 5افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ،بکالام ،مالم جبہ ،چترال اور دیر میں برف باری ، لاہور میں بجلی کا بریک ڈائون،کوئٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی،ارش کے باعث لیسکو لاہور ریجن کے 240 فیڈر ڈیڈ شارٹ ہونے سے صوبائی دارالحکومت کے بیشتر علاقے بجلی کی فراہمی بند ہونے سے گھنٹوں اندھیرے میں ڈوبے رہے، محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی ، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ ،سیالکوٹ اورلاہور میں(آج) پیر کے روز تک تیز ہوائوں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارش کا امکان ہے، اس کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، مردان، پشاور، کوہاٹ ،وزیرستان ،کرم اور کشمیر میں بارش اورپہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد ،پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

تازہ ترین