مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو طبی معائنے کے لیے لاہور کے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کو سخت سیکورٹی میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور کی احتساب عدایت میں نیب حراست میں نون لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو سہولتوں کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی۔
احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج جواد الحسن نے درخواست کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا تھا۔
عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق انہیں سہولتیں فراہم کی جائیں۔
عدالت نے شہباز شریف کو میٹریس، کرسی، گھر کا کھانا اور دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔