• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈام بندر سے گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانیوالی کشتی لاپتا

بلوچستان کے شہر حب میں ڈام بندر سے گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانیوالی کشتی لاپتا ہوگئی۔

کشتی کے مالک حمید مانڈھڑہ کا کہنا ہے کہ لاپتا ہونے والی کشتی 3 روز قبل ڈام بندر سے نکلی تھی۔

کشتی کے  مالک نے کہا کہ کشتی میں سوار تمام ماہی گیروں سے رابطہ کل صبح سے منقطع ہے۔


بلوچستان فشرمینز کوآپریٹو سوسائٹی (بی ایف سی ایس) کے چیئرمین نے میری ٹائم حکام سے رابطہ کیا ہے۔

چیئرمین بی ایف سی ایس کامران لاسی کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والی کشتی میں 42 ماہی گیر سوار ہیں۔

تازہ ترین