وزیر اعظم عمران خان کا21 نومبر کو رشکئی میں ہونے والا عوامی اجتماع منسوخ کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارش پر عوامی اجتماع منسوخ کیا۔
این سی اوسی نےکورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر عوامی اجتماع نہ کرنےکی سفارش کی تھی۔
این سی او سی کی جانب سے وزیراعظم کے سامنے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی دوسری لہر کا ڈیٹا بھی رکھا گیا تھا۔