• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحیرہ کیریبئن: طاقتور سمندری طوفان آج رات وسطی امریکی ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان

بحیرہ کیریبئن میں بننے والا رواں برس اور اب تک ماہ نومبر میں آنے والا طاقتور ترین سمندری طوفان آئیوٹا کیٹگری فائیو کی شدت اختیار کر گیا ہے، اور اس کے آج رات تک وسطی امریکا کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ایک 160 میل فی گھنٹہ کی رفتار کے ساتھ وسطی امریکا کے ممالک نکاراگوا اور ہنڈورس کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔


طوفان کے زیر اثر ساحلی علاقوں میں 10 سے 20 فٹ اونچی لہریں اور 20 سے 30 انچ تک بارشیں ہوسکتی ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر ساحلی علاقوں سے لوگوں کا انخلا کرایا جارہا ہے، ماہی گیروں کو سمندر سے واپس بلا لیا گیا ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان سے بچاؤ کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

تازہ ترین